بھاگ، پی ایچ ای کی ناقص کارکردگی اور بھاگ کو فراہمی کے لیے جہانگیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

بدھ 7 مئی 2025 23:48

بھاگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء) آل پارٹیز ایکشن کمیٹی بھاگ کے زیر اہتمام بھاگ میں پی ایچ ای کی ناقص کارکردگی اور بھاگ کو فراہمی کے لیے جہانگیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھے رکھے تھے جس میں محکمہ پی ایچ ای واپڈا اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف سخت الفاظ میں نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت مولانا سید ارشد شاہ حافظ اصغر علی قادری کامریڈ وفا مراد سومرو نے کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید ارشد شاہ حافظ اصغر علی قادری کامریڈ وفا مراد سومرو حافظ محمد یوسف گویا عبدالغنی بلوچ علی احمد مستوئی کامریڈ ٹکا خان کلواڑ عبدالستار بنگلزئی کامریڈ فیاض جاموٹ ڈاکٹر گل بیگ مندرانی ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں پانی کی شدید قلت اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے محکمہ پی ایچ ای کے آفیسران جھوٹ کے چیمپئن ہیں آذان کا قسم کھا کر پانی فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہیں لیکن پورا نہیں کرتے محکمہ پی ایچ ای کے آفیسران اتنے ڈیٹھ ہیں کہ بھاگ کے نمائندوں کے سامنے ڈی سی کچھی کی کھلی کچہری میں چھوٹ بولتے ہیں محکمہ پی ایچ ای بھاگ کی ترقی کا دشمن ہے لیکن آل پارٹیز ایکشن کمیٹی محکمہ پی ایچ ای آفیسران کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں اب ہم نے آج کے احتجاجی مظاہرے سے تحریک کا آغاز کیا ہے بھاگ کو پانی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اگر بھاگ کو پانی فراہم نہ کہا گیا تو محکمہ پی ایچ ای کے آفسز کا گھیراو کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ آل پارٹیز ایکشن کمیٹی بھاگ کے مسائل کے پر کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی آخر میں بھارت کے پاکستان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔