پاکستان اور بھارت دانش مندی سے کام لیں، جرمن چانسلر

فرانس اور جرمنی، بھارت اور پاکستان کے درمیان جھڑپوں پر انتہائی فکر مند ہیں،بیان

بدھ 7 مئی 2025 21:25

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دانش مندی سے کام لیں۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے بدھ کوکہا کہ فرانس اور جرمنی، بھارت اور پاکستان کے درمیان جھڑپوں پر انتہائی فکر مند ہیں، اور دونوں فریقوں سے دانشمندی سے کام لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

فریڈرش میرس نے کہاکہ ہم ان دو جوہری طاقتوں کے درمیان گزشتہ رات کی جھڑپوں پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔جرمن چانسلر نے کہا کہ دونوں ممالک کو اب پہلے سے کہیں زیادہ دانشمندی اور ٹھنڈے دماغ سے کام لینے کی ضرورت ہے۔