ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایمرجنسی کمیٹی کا اجلاس

بدھ 7 مئی 2025 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایمرجنسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے ڈی سی چمن فدا بلوچ ڈی ایچ او ڈاکٹر عصمت اچکزئی ڈاکٹر آمین ڈاکٹر خرم اور ڈسٹرکٹ سی سی او آفیسر اشرف خان شریک ہوئے ،اجلاس 26 مئی سے شروع ہونے والے انسدادپولیو مہم کی تیاریوں اور دور افتادہ علاقوں میں بچوں تک رسائی اور دیگر تمام پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو مہم کے دوران پولیو ویکسین پلانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،اجلاس میں ڈی سی چمن کو گزشتہ انسدادپولیو مہم کی مجموعی کارکردگی اور اچیومنٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :