
بھارت کے25ڈرونز گرا دیئے، ایک شہری شہید، 4 جوان زخمی ہوئے. آئی ایس پی آر
بھارت کی طرف سے ڈرون بھیجنا کھلی جارحیت ،بھارت نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے،اقوام عالم دیکھ رہے ہیں.جنرل احمد شریف چوہدری کی بریفنگ
میاں محمد ندیم
جمعرات 8 مئی 2025
16:01

(جاری ہے)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ افواج پاکستان کی سافٹ کل( تکنیکی ) اور ہارڈ کل( ہتھیاروں) سے اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے بھارت کے 6 اور 7مئی کی درمیانی شب بزدلانہ حملہ میں 5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے. آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بھوکلاہٹ کی نشانی ہے جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور اس کے تمام عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں. قبل ازیںبریفینگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا تھا کہ گزشتہ رات بھی بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں حملے کیے گئے جنہیں پاک فوج نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے ناکام بنایا،بھارت کے 12 ڈرونز گرا دیئے جن میں ایک شہری شہیداور 4 جوان زخمی ہوئے ،بھارت کی طرف سے ڈرون بھیجنا کھلی جارحیت ہے،بھارت نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں،ہم اس قسم کی بھارتی جارحیت کو ناصرف قابو پانے کا عزم رکھتے ہیں بلکہ اس پر قابو پانے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتے ہیں. بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ کا کہنا تھا کہ 7 اور 8 مئی کی رات بھارت نے دوبارہ جارحیت کا مظاہرہ کیا بھارت کی جانب سے 12 ہیرب ڈرونز بھیجے گئے جنہیں پاک فوج کے چوکنا اہلکاروں نے تباہ کیا، تباہ ہونے والے بھارتی ڈرونز کا ملبہ متعلقہ علاقوں میں موجود ہے. ترجمان پاک فوج نے بتایا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے گئے ہیں لاہور کے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے جبکہ سندھ میں ایک شہری شہید ہوا لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں، ہندوستان نے پاکستان کی فضائی حدود کی دوبارہ خلاف ورزی کی، یہ بہت ہی سنگین معاملہ ہے، رات کو بھی افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ڈرون بھیجنا کھلی جارحیت ہے، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، جیسے جیسے صورت حال آگے بڑھتی رہے گی آپ کو میں اس حوالے سے آگاہ کرتا رہوں گا. ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ ہندوستان کی رات کے وقت جارحیت انتہائی سنگین ہے لیکن ہم ہر قسم کی جارحیت اور جنونیت سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں، ہم جنونیت دکھانے والوں کو سبق سکھانے کا عزم اور پوری صلاحیت رکھتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ اقوام عالم دیکھ رہے ہیں ہندوستان خطے سمیت پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، لگتا ہے ہندوستان عقل و فہم کے تمام راستے کھونے کے قریب ہے، ہندوستان کو پہلے بھی ہزیمت اٹھانا پڑی جس میں اس کے 5 طیارے مار گرائے گئے تھے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایل او سی پر بھی بھارت کو بھاری جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا، بھارت کی جانب سے ڈرون بھیجنے کا عمل جاری ہے، افواج پاکستان بھارتی ڈرونز کو ایک ایک کر کے ناکارہ بنا رہی ہیں تباہ ہونے والے بھارتی ڈرونز کا ملبہ متعلقہ علاقوں میں موجود ہے ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ لاہور میں پاک فوج کے 4افسران زخمی ہوئے جبکہ سندھ کے علاقے میانو میں ایک سویلین شہری شہید ہوا، اس کے علاوہ تمام ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا.

مزید اہم خبریں
-
سکھر اور رحیم یار خان میں بھی بھارتی ڈرون مار گرائے گئے
-
امارات گروپ کو مسلسل تیسرے سال بھی ریکارڈ منافع
-
وزیراعلی کا اہم فیصلہ،پنجاب بھر میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کی فرضی مشقیں شروع
-
کمسن بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے بھارت نے ننگی جارحیت کا ارتکاب کیا،خمیازہ بھگتنا ہوگا‘ مریم نواز
-
’ہر طرح کے حالات کیلئے تیار ہیں‘ پاکستان کا جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 10ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا
-
پاک بھارت کشیدگی؛ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان
-
بھارت نے حملے کرکے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی اور علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں ڈالا ، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں مقیم سفیروں کو بریفنگ
-
پیشہ ور صحافی اب کوئی اور کام دیکھیں
-
حماس کے ساتھ جو کیا وہ ایران مت بھولے، اسرائیل کا انتباہ
-
فضائی آپریشن موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث متاثر ہو رہا ہی: پی آئی اے
-
پاکستان نے 299 ارب کے انویسٹمنٹ بانڈز فروخت کردیے، اسٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.