
امرتسر میں دھماکوں کی آوازیں، میزائلوں کے ٹکڑے برآمد،کئی علاقوں میں بلیک آﺅٹ
فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ میزائل کا یہ ٹکڑا بھارتی میزائل کا ہے یا پاکستانی. پولیس حکام
میاں محمد ندیم
جمعرات 8 مئی 2025
15:22

(جاری ہے)
مقامی افراد نے میزائل کے اس حصے کو کھیتوں میں پڑا ہوا دیکھا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ میزائل کا یہ ٹکڑا بھارتی میزائل کا ہے یا پاکستانی امرتسر دیہی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منیندر سنگھ کے مطابق علاقے میں کسی دھماکے یا زمین پر میزائل ٹکرانے کے شواہد نہیں ملے، تاہم میزائل جیسا ایک دھاتی ٹکڑا ضرور ملا ہے جسے فرانزک ٹیم نے اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں.
دوسری جانب سوشل میڈیا پر امرتسر کے قریبی ہوائی اڈے کے اطراف رات کے وقت دھماکوں کی ویڈیوز اور راکٹوں کے آسمان میں سفر کرنے کی فوٹیج گردش کر رہی ہے رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے امرتسر کے رہائشیوں کے بیانات شائع کیے ہیں جنہوں نے یکے بعد دیگرے کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کا دعوی کیا ہے. رپورٹ کے مطابق امرتسر کی ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بعض علاقوں میں بلیک آﺅٹ بھی کردیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امرتسر کے علاقے شری ہر مندرصاحب میں مکمل بلیک آﺅ ٹ ہے رپورٹ کے مطابق امرتسر انتظامیہ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شہری گھروں میں رہیں اور باہر کی لائٹیں بند رکھیں جبکہ بھارتی پنجاب میں متعدد مقامات پر سائرن بجا کر عوام کو محتاط رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں. رپورٹ میں بتایاگیا کہ پاکستان کے جواب پر بھارت میں خوف و ہراس پھیل گیا، امرتسر، لدھیانہ ، گورداسپور، پٹیالہ، پٹھان کوٹ، برنالہ اور موہالی میں اندھیرے کا راج ہے علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ بھارتی پنجاب میں متعدد مقامات پر موک ڈرلز ، بلیک آﺅ ٹ ریہرسلز بھی جاری ہیں.مزید اہم خبریں
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
-
حکومت نے سابق صدور اوران کی بیواؤں کو پنشن پر ٹیکس میں چھوٹ دے دی
-
پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا
-
حکومت کا ملک کے تمام یوٹیلٹی اسٹور بند کرنے کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی کے جیل میں قید سینئررہنماؤں نے مذاکرات کیلئے خط ارسال کردیا
-
نئے سال کے پہلے ہی دن عوام پر 312 ارب کے نئے ٹیکس لگا دیے گئے
-
خیبر پختونخوا میں قانون کی عملداری کمزور، ایچ آر سی پی
-
بھارت: سیکولرزم پر نیا تنازعہ: جمہوری اقدار کے لیے خطرہ؟
-
پاکستان: سپریم کورٹ ریزرو سیٹ کا فیصلہ، خود کورٹ کے اختیار کو چیلنج
-
حکومت نے بجٹ کے بعد رات کی تاریکی میں پٹرول بم گِراکر عوام پر ایک اور ظلم کیا
-
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
پہلے پی ٹی آئی کا منڈیٹ چوری ہوا، اب مال غنیمت سمجھ کر مخصوص نشستیں تقسیم کی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.