حج پرمٹ کے بغیر سعودی عرب میں داخلے پر اگلے 10 سال تک پابندی لگے گی، مصر کا شہریوں کو انتباہ

جمعرات 8 مئی 2025 09:10

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) مصر نے کہا ہے کہ حج پرمٹ کے بغیر سعودی عرب میں داخلے پر اگلے 10 سال تک پابندی لگے گی۔ العربیہ مصری وزارتِ خارجہ نے حج کی ادائیگی کے خواہش مند اپنے تمام شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ ضوابط پر مکمل عمل کریں اور بغیر سرکاری اجازت نامے کے سفر سے گریز کریں ، بصورت دیگر انھیں ملک بدر کر دیا جائے گا اور 10 سال کے لیے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی لگا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارت نے سعودی عرب میں مقیم اور وہاں کے دورے پر موجود تمام مصریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حج کے قواعد کی مکمل پابندی کریں تاکہ کسی قانونی کارروائی یا سزا سے بچ سکیں۔ ان ضوابط کی خلاف ورزی پر اُن افراد پر جرمانہ کیا جائے گا جو بغیر اجازت والے زائرین کو رہائش فراہم کریں گے، ان کی مدد کریں گے یا ان پر پردہ ڈالیں گے۔ یہ جرمانے ہر فرد کے حساب سے الگ الگ عائد کیے جائیں گے۔