سی ٹی او پشاور کا حیات آباد ٹریفک ڈرائیونگ سکول کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 8 مئی 2025 10:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) چیف ٹریفک آفیسر پشاور ہارون رشید خان نے ٹریفک ڈرائیونگ سکول حیات آباد کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹریفک افسران کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک سکول کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے اور صفائی کی صورتحال کا خاص خیال رکھنے کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہتر کارکردگی پر ٹریفک حکام اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ غفلت کے مرتکب افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے ٹریفک افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ایمانداری سے ڈیوٹی سرانجام دیں اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

متعلقہ عنوان :