ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا کر پولیس مقابلہ میں گینگ کے سرغنہ اسلحہ سمیت زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کر لیا

جمعرات 8 مئی 2025 11:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا کر پولیس مقابلہ میں گینگ کے سرغنہ اسلحہ سمیت زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کر لیا جس کو ہسپتال منتقل کر کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ جوھرآباد چک نمبر ایک کے قریب ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا کر ڈکیٹ گینگ کے سرغنہ محمدشہزادعرف پھینا کو اسحلہ سمیت زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کر لیا اور اس کے ساتھی فرار ہو گے پولیس زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے اس کے ساتھیوں کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ملزم محمدشہزاد عرف پھینا 86 سنگین مقدمات ڈکیتی، راہزنی ، موٹرسائیکل چوری و دیگر جرائم میں ملوث اور اشتہاری بتلایا جا رہا ہے