مقبوضہ جموںکشمیر :انتظامیہ نے تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں

جمعرات 8 مئی 2025 11:56

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام نے تمام سرکاری ملازمین کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ دفاتر میں اپنی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہدایت کی جاتی ہے کہ تمام انتظامی سیکرٹری اور محکموں کے سربراہان کسی بھی ملازم کے حق میں سوائے غیر معمولی حالات کے کسی بھی قسم کی چھٹی منظور نہ کریں۔