برطانوی کنزرویٹو پارٹی کے سینئر ارکان نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کر دیا

جمعرات 8 مئی 2025 13:59

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)برطانوی ٹوری پارٹی کے ایک گروپ نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیارپوٹس کے مطابق اپنی پارٹی کی پالیسی اور موقف کے خلاف یہ مطالبہ کرنے والے گروپ میں برطانوی 'ٹوری پارٹی' کے سینیئر لوگ شامل ہیں۔ جن کے بارے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے یہ خط ماہ مارچ کے اواخر میں لکھا تھا اور اس پر دستخط کرنے والوں میں سے دارالعوام کے 7 ارکان اور 6 کا تعلق دارالامرا سے ہے جنہوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ برطانیہ کو بھی اب فلسطینی ریاست تسلیم کر لینی چاہیے۔