تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام

جمعرات 8 مئی 2025 14:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) سرگودھا سمیت دنیا بھر میں تھیلیسیمیا کا عالمی دن منایا گیا اس سلسلہ میں سیف لائف تھیلیسیمیا سنٹر میں مریض بچوں کو خون کے عطیات دینے کیساتھ ساتھ لوگوں کو ان معصوم بچوں کی جان بچانے کیلئے عوام سے خون کے عطیات دینے کے حوالہ سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سی او سیف لائف تھیلیسیمیا سنٹر ڈاکٹر تنویر احمد سلہریا نے کہا کہ ہمارے سنٹر میں سرگودھا‘ خوشاب‘ میانوالی‘ جھنگ‘ کوٹمومن‘ بھلوال‘ ساہیوال‘ سلانوالی‘ شاہپور اور اسی طرح دیگر شہروں سے مریض بچے خون کی تبدیلی کیلئے آتے ہیں بعض اوقات مریض بچوں کی زندگی بچانے کیلئے خون کی کمی کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے اس لئے ہماری شہریوں سے یہ اپیل ہے کہ ان معصوم بچوں کی زندگیاں بچانے کیلئے خون کے عطیات ضرور دیں آپ کی دی گئی خون کی ایک بوتل کسی بھی بچے کی زندگی بچانے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے اس کے علاوہ ان بچوں اور ان کے لواحقین کو خون کی تبدیلی کے وقت کھانا اور دیگر اشیاء فراہم کی جاتی ہیں جس کے اخراجات سالانہ لاکھوں روپے بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر تنویر احمد سلہریا نے کہا کہ مخیر حضرات مالی جبکہ دیگر لوگ خون کے عطیات دیکر ہمارے لئے آسانیاں پیدا کرسکتے ہیں تاکہ مریض بچوں کی زندگیاں بچانے میں آسانی ہو اس موقع پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے جنہوں نے سیف لائف تھیلیسیمیا سنٹر کیساتھ کسی نہ کسی حوالہ سے تعاون کیا اور اس کو چلانے میں معاونت کی۔

متعلقہ عنوان :