ہندوستان کی طرف سے چلہانہ، جورا سیکٹر پر کی گئی اشتعال انگیز فائرنگ سے کچے مکان کو جزوی نقصان پہنچا

جمعرات 8 مئی 2025 15:31

نیلم، مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء) ترجمان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 08 مئی 2025 03 بجے سے 05 بجے کے درمیان ہندوستان کی طرف سے چلہانہ، جورا سیکٹر پر کی گئی اشتعال انگیز فائرنگ کے نتیجے میں چلہانہ ریالی کی بہک میں 01 عدد سیزنل ڈھارا(کچا مکان)کو جزوی نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح نیابت جورا میں 01 عدد مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دفتر شکایات محکمہ برقیات کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ضلع نیلم کی انتظامیہ، پولیس اور دیگر تمام ادارے اس مشکل صورتحال میں عوام الناس کے ساتھ کھڑے ہیں جملہ آفیسران فیلڈ میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :