فیڈرل بورڈ کے زیر انتظام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی انوکھی منطق

داخلہ فیس و دیگر واجبات وصول کرنے کے بعد سال دوئم کے طلبہ و طالبات سے ماہ جون 2025 کی فیس بھی طلب کر لی

جمعرات 8 مئی 2025 15:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء) فیڈرل بورڈ کے زیر انتظام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی انوکھی منطق۔ داخلہ فیس و دیگر واجبات وصول کرنے کے بعد سال دوئم کے طلبہ و طالبات سے ماہ جون 2025 کی فیس بھی طلب کر لی۔ فیس جمع نہ کروانے والوں کو امتحانات کے بعد فراغت پر(اسکول/کالج لیونگ) سرٹیفکیٹ دینے سے انکار، ہم دیکھیں گے آپ یونیورسٹیز میں کیسے داخلہ لیتے ہیں، اکثر اداروں کی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ و طالبات کو دھمکیاں،آفتاب شھید کالج سب پر بازی لے گیا۔

میڈیا انویسٹیگیشن رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ میں سال دوئم کے امتحانات دینے والے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین دہری اذیت کا شکار ہو گئے۔ گزشتہ روز میڈیا انویسٹیگیشن ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ میں سال دوئم کے امتحانات دینے والے طلبہ و طالبات کے والدین نے بتایا کہ ہم نے سال بھر فیس جمع کروائی اور داخلہ فیس سمیت دیگر واجبات بھی ادا کر دیے، جس کی رسیدیں ہمارے پاس موجود ہیں مگر ایک بار پھر ادارے کے کی انتظامیہ نے بچوں سے ماہ جون 2025 کی فیس طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جس پر بچوں نے اعتراض کیا تو انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا گیا کہ پھر ہم دیکھتے ہیں آپ اسکول/کالج لیونگ سرٹیفکیٹ کہاں سے لیں گے اور یونیورسٹیز میں داخلہ کیسے حاصل کرتے ہیں۔ فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے سال دوئم کے امتحانات میں شامل طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے چیف آف آرمی سٹاف سمیت جی او سی مری سے استدعا کی ہے کہ ایسے تعلیمی اداروں کا نوٹس لیا جائے، جو ماہ جون 2025 کی فیس طلب کر رہے ہیں اور بچوں کو اسکول /کالج چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کر رہے ہیں۔ خاص کر آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں قائم آفتاب شہید کالج کی جانب سے ماہ جون 2025 کی فیس طلب کرنے کا فوری نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :