ساہیوال ، کمشنر ساہیوال ڈویژن کا شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف مہم پر اطمینان کا اظہار

جمعرات 8 مئی 2025 15:58

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نےشہر میں جاری تجاوزات کے خلاف مہم پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دوران کاروائی کسی قسم کا دباؤ قطعاً برداشت نہ کیا جائے۔ شریف کالونی سے ناجائز قبضہ واگزار کرانے پر کارپوریشن کے عملہ کی فرض شناسی کو سراہا۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں سی ای او ساہیوال واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی افتخار علی، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، ڈائریکٹر پی ایچ اے نیاز احمد مغل سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

انہوں نے پی ایچ اے حکام کو ہدایت کی کہ حکومت کی طرف سے ملنے والی 10کروڑ روپے گرانٹ سے شہر میں شجرکاری کے دو یا تین بڑے منصوبے بنائے جائیں تاکہ شہری تادیر استعفادہ کر سکیں۔

(جاری ہے)

کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے ٹینکی چوک، عارف والا پل اور مال منڈی چوک پر ماڈرن ریڑھی بازار لگانے کی بھی ہدایت کی تاکہ عوام کو روزمرہ ضروریات کی اشیاء ایک ہی جگہ دستیاب ہوں۔ اجلاس میں پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان نے بتایا کہ مال منڈی اور کالج چوک پر کام تیز کردیا گیا ہے اور 15مئی سے قبل دونوں کی کارپٹنگ کرلی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :