Live Updates

9مئی مقدمات، عمران خان کا پولی اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

دو سال بعد ایسی درخواست دائر کرنا بدنیتی پر مبنی ہے، وکیل عمران خان

جمعرات 8 مئی 2025 16:39

9مئی مقدمات، عمران خان کا پولی اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء) پولیس نے 9مئی مقدمات کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرافی اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کے لیے پولیس نے پراسیکیوشن کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا۔

(جاری ہے)

پراسیکیوشن نے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی۔پراسیکیوشن نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی سے نو مئی کے مقدمات میں پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کرانے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ابتدائی دلائل میں درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دو سال بعد ایسی درخواست دائر کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔عدالت نے کارروائی 14مئی تک ملتوی کر دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات