Live Updates

فضائی آپریشن موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث متاثر ہو رہا ہی: پی آئی اے

روٹس کی عارضی بندش ملک کی ایئرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی حفاظت کیلیے کی جاتی ہے،ترجمان

جمعرات 8 مئی 2025 17:39

فضائی آپریشن موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث متاثر ہو رہا ہی: پی آئی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)پاکستان میں فضائی آپریشن موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث متاثر ہو رہا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق کچھ روٹس کو احتیاطا محدود کر دیا جاتا ہے جس سے کی وجہ سے پروازیں متاثر ہوتی ہیں اور روٹس کی عارضی بندش ملک کی ایئرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی حفاظت کیلیے کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ مسافروں سے درخواست ہے معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اور ایئرلائن کے عملے سے تعاون کریں۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق مسافروں کی سہولت کیلیے کال سینٹر سے ان کے دستیاب فون نمبر پر فلائٹ شیڈول کے بارے میں انہیں آگاہ بھی کیا جا رہا ہے اور مسافروں کی دیکھ بھال کے ساتھ ان کے قیام و طعام کا بندوبست بھی شامل ہے۔پی آئی اے کے ترجمان نے مسافروں سے ایئر پورٹ آمد سے پہلے کال سینٹر سے رجوع کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات