ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ریسکیو 1122 کا چارسدہ اور نوشہرہ کا دورہ، کنٹرول روم کا دورہ

جمعرات 8 مئی 2025 19:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ریسکیو 1122 پشاور حسن داد خان نے چارسدہ اور نوشہرہ کا دورہ کر کےمختلف سٹیشنز ، سٹور اور ریسکیو کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حسن داد خان نے کہا کہ ریسکیو جوان محکمے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس لیے ملکی حالات کے پیش نظر ریسکیو1122 کے تمام سٹاف کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے اور ہمارے جوان ایمانداری اور پیشہ وارانہ انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جس سے عوام الناس براہ راست مستفید ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :