واہگہ بارڈر کے قریب سکیورٹی الرٹ کی ایڈوائزری جعلی ہے‘ ڈپٹی کمشنر

جمعرات 8 مئی 2025 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا نے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر کے قریب سکیورٹی الرٹ کی ایڈوائزری جعلی ہے ، شہری پریشان نہ ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ واہگہ بارڈر یا ملحقہ علاقوں میں کوئی واقعہ نہیں ہوا، جعلی ایڈوائزری میں ڈی ایچ اے فیز 8، عسکری 11، پیراگون سٹی، گرین سٹی کا ذکر کیا گیا ہے ،یہ ایڈوائزری جعلی ہے، شہری افواہوں پر یقین نہ کریں، خبروں کی تصدیق ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم سے 03070002345 کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔