کھاریاں، پولیس کی ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف کارروائیاں جاری2ملزمان گرفتار،ایک کلاشنکوف ،پسٹل برآمد کرلیا

جمعرات 8 مئی 2025 19:25

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)پولیس تھانہ صدرکی ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف کارروائیاں جاری2ملزمان گرفتار،ایک کلاشنکوف اورپسٹل برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرائے عالمگیرسرکل ڈاکٹرممتاز احمد میکن کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدرسرائیعالمگیرشیراز حیدر نیاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئی2ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان میں شاہزیب سلیم سیکلاشنکوف،جبکہ دوسرے ملزم عبدالجواد سے پسٹل30بوربرآمدکرلیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :