Live Updates

بزدل بھارت کی بوکھلاہٹ، پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا گروپ اردو پوائنٹ کا یوٹیوب چینل بلاک کر دیا

یوٹیوب نے بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی حکومت کے حکم پر بھارت کے انٹرنیٹ صارفین کو اردو پوائنٹ کے یوٹیوب چینل تک رسائی سے محروم کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 مئی 2025 19:33

بزدل بھارت کی بوکھلاہٹ، پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا گروپ اردو ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) بزدل بھارت کی بوکھلاہٹ، پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا گروپ اردو پوائنٹ کا یوٹیوب چینل بلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں پر محاذ پر مار کھانے والے بھارت نے بوکھلاہٹ میں انٹرنیٹ کے محاذ پر مضحکہ خیز قدم اٹھایا ہے۔ دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو حقائق پر مبنی اور بروقت معلومات فراہم کرنے والے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا گروپ اردو پوائنٹ کو بھارت کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)



بزدلی اور بوکھلاہٹ کی حدوں کو چھونے والی بھارتی حکومت نے اردو پوائنٹ کے یوٹیوب چینل کو بھی بھارت میں بلاک کر وا دیا ہے ۔ یوٹیوب نے بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی حکومت کے حکم پر بھارت کے انٹرنیٹ صارفین کو اردو پوائنٹ کے یوٹیوب چینل تک رسائی سے محروم کر دیا ہے۔ بھارتی حکومت کے اس بزدلانہ اور مضحکہ خیز اقدام پر انٹرنیٹ صارفین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی ایسی حرکتیں پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا گروپ اردو پوائنٹ کو لوگوں تک حقائق پہنچانے سے روک نہیں سکتی۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات