تعلیمی بورڈ سرگودھاکے زیر اہتمام 9 مئی کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات و پریکٹیکلز تاحکم ثانی ملتوی

جمعرات 8 مئی 2025 20:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن سرگودہا نے9 مئی کو ہونے والے انٹر میڈیٹ او رمیٹر ک کے پریکٹیکل امتحانات تاحکم ثانی ملتوی کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر بھٹی نے کہاہےکہ موجودہ ملکی سرحدی صورتحال کو پیش نظر رکھتےہوئےتمام جملہ متعلقین ادارہ جات طلباءوطالبات والدین اساتذہ کرام اور سپرو ائزری سٹاف کو مطلع کیاہے کہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا کے زیر اہتمام آج 9 مئی بروز جمعتہ المبارک کو ہونے والے انٹر میڈیٹ (پہلا سالانہ امتحان 2025 کے پرچہ جات او رمیٹر ک (پہلا سالانہ امتحان )2025ء کے پریکٹیکل امتحانات تاحکم ثانی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :