اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے جعلی اسناد کے ذریعے بھرتی ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعرات 8 مئی 2025 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں جعلی اسناد کے ذریعے بھرتی اور تنخواہ وصول کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد خان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کو جعلی دستاویزات کے ذریعے سرکاری نوکری حاصل کرنے اور غیرقانونی طور پر تنخواہ وصول کرنے کی شکایت موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

شکایت پر انکوائری کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ملزم خالد خان نے یو ای ٹی پشاور میں نوکری کے لیے جعلی اسناد پیش کی تھیں۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے کی گئی انکوائری میں الزامات کی تصدیق ہونے پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کردی۔ ایف آئی آر میں 419، 420، 468، 471 پی پی سی اور 5(2) پرینویش آف کرپشن ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں، اینٹی کرپشن ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔