یاسین ملک کی بیٹی کا بھارتی جارحیت میں شہید 2مساجد کی تعمیر کا اعلان

رضیہ سلطان فاونڈیشن شہید مساجد کو دوبارہ تعمیر کرے گی، دختر یاسین ملک

جمعہ 9 مئی 2025 06:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)اسیر کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان نے بھارتی جارحیت کے باعث کشمیر میں شہید دو مساجد تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں دختر یاسین ملک نے کہا کہ رضیہ سلطان فاونڈیشن شہید مساجد کو دوبارہ تعمیر کرے گی، ہم کشمیری کسی سے نہیں ڈرتے۔رضیہ سلطان نے کہا کہ نریندرا مودی جو کہ گجرات اور مسلمانوں کے قاتل کے طور پر مشہور ہے اس نے مساجد پر حملہ کیا، کوٹلی اور مظفرآباد میں دو شہید مساجد کو ہم تعمیر کریں گے۔