حج سکیو رٹی فورسز نے ’مکہ پرمٹ‘ کے بغیر 22 افراد کو غیرقانونی طورپر مکہ لے جانے کی کوشش کرنےوالا مصری گرفتار

جمعہ 9 مئی 2025 09:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) حج سکیو رٹی فورسز نے ’مکہ پرمٹ‘ کے بغیر 22 افراد کو غیرقانونی طورپر مکہ لے جانے کی کوشش کرنے والے مصری کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس پی اے،کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزم 22 افراد کو بس کے ذریعے بغیر پرمٹ افراد کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کررہا تھا۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے گرفتار مصری کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا ہے جہاں اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔واضح رہے پرمٹ کے بغیر حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ جانا قانون شکنی ہے جس پر 20 ہزار ریال فی فرد جرمانہ مقرر ہے۔