امریکا کا چین کی انڈیپنڈنڈنٹ ٹی پاٹ آئل ریفائنری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

جمعہ 9 مئی 2025 10:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) امریکا نے چین کی انڈیپنڈنڈنٹ ٹی پاٹ آئل ریفائنری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ۔العربیہ اردو نے امریکی دفتر خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ریفائنری تین ٹرمینل چلا رہی تھی جس سے ایران کو تیل کے بدلے سینکڑوں ملین ڈالر مل رہے تھے۔

(جاری ہے)

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کے تحت اب تک پابندیوں کا تیسرا اقدام ہےجس کی زد میں چین کی انڈیپنڈنڈنٹ ٹی پاٹ ریفائنری آئی ہے۔

ایران کے خلاف امریکی مہم فروری میں شروع ہوئی تھی۔علاوہ ازیں امریکانے متعدد کمپنیوں ، کشتیوں اور کشتیوں کے کپتانوں کو بھی ان پابندیوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے جو ایرانی تیل کی نقل و حمل اور اس کے لیے فنڈز کا ذریعہ بنتے ہیں۔