ڈپٹی کمشنر تورغر کی زیر صدارت آمدہ پولیو مہم بارے اجلاس

جمعہ 9 مئی 2025 11:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر تورغر صفدر اعظم قریشی کی زیر صدارت آمدہ پولیو مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر تورغر کو آمدہ پولیو مہم کے حوالے سے جاری سرگرمیوں اور پلاننگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

تورغر میں آمدہ پولیو مہم میں پانچ سال سے کم کے 35ہزار 208 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے ہدایات جاری کیں کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تورغر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر، ای پی آئی کوآرڈینیٹر اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :