منجمد روسی اثاثوں کے منافعے سے 1 ارب یورو یوکرین کو منتقل کر دیے،یورپی یونین

جمعہ 9 مئی 2025 13:49

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) یورپی یونین نے منجمد روسی اثاثوں کی دوبارہ سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافعے سے مزید ایک ارب یورو یوکرین منتقل کر دیے۔ تاس کے مطابق یہ بات یورپی کمشنر برائے اقتصادیات والڈس ڈومبرووسکس نےایکس پر جاری ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یوکرین کو’’ای آر اے ‘‘قرض کے تحت میکرو فنانشل امداد کی مد میں ایک بلین یورو کی نئی قسط موصول ہوئی ہے، یہ ادائیگی روسی مرکزی بینک کے غیر متحرک اثاثوں سے حاصل ہونے والے منافع سے حاصل کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ جی 7 کے اس اقدام کے تحت یوکرین کو رواں سال پہلے ہی 6 ارب یورو مل چکے ہیں اور یورپی کمیشن مستقبل میں مزید 12 ارب یورو منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :