سمبڑیال ،ڈی ڈی ای او زنانہ کا گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اڈہ بیگووالہ کا دورہ ، صورتحال کا جائزہ لیا

جمعہ 9 مئی 2025 13:50

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ) سمبڑیال فرخندہ یاسمین نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اڈہ بیگووالہ کا دورہ کیا اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقعے پر اساتذہ کی حاضری ،کلاس رومز کا جائزہ ،صفائی ستھرائی اور تعلیمی معیار کو چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا دورہ کرنے کا مقصد اساتذہ کی موجودگی یقینی بنانا اور تعلیمی معیار کو برقرار رکھنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ کمیونٹی کے اعتماد کو مضبوط بنایا اور بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :