چینی شہری بھارتی سرحدی علاقوں میں جانے سے احتیاط کریں، چینی سفارتخانہ

جمعہ 9 مئی 2025 16:28

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)نیپال میں چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو نیپال بھارت سرحدی علاقوں میں جانے سے احتیاط کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق کٹھمنڈو میں موجود چینی سفارتخانے نے نیپال میں اپنے شہریوں کو ایڈوائزری جاری کردی۔ چینی سفارتخانے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ چینی شہری نیپال بھارت سرحدی علاقوں میں جانے سے احتیاط کریں۔