ٹوبہ ٹیک سنگھ،منی ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم سے تین نوجوان جاں بحق

جمعہ 9 مئی 2025 17:16

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) ٹوبہ گوجرہ روڈ پر چک 321 ج ب سیووال کے قریب منی ٹرک کی ٹکر سے تین موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے کی وجہ سے دو نوجوان موقع پر ہی جاں پر بحق ہو گئے جبکہ تیسرا نوجوان ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔جاں بحق ہونے والوں میں ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ معیز صابر،34 سالہ عمیر شہزاد اور 24 سالہ محمد بلال جاوید شاملِ ہیں ۔\378

متعلقہ عنوان :