ہری پور،خانپور ڈیم میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نو دن بعد نکال لی گئی

جمعہ 9 مئی 2025 17:33

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) خانپور ڈیم میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش نو دن بعد نکال لی گئی۔ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق تیز آندھی اور طوفان کے باعث خانپور ڈیم میں کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے پشاور کے رہائشی نوجوان کی نعش کو نو دن کے مسلسل ریسکیو آپریشن کے بعد جمعہ کے روز نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو آپریشن میں میں ریسکیو 1122 مانسہرہ،ایبٹ آباد، چارسدہ اور صوابی کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا،ریسکیو ٹیم نےنعش کو ریکور کر کے ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کر دیا۔