برداشت اور رواداری پر مبنی معاشرے کے قیام کے لئے کوشاں ہیں ، راجویر سنگھ سوڈھا

جمعہ 9 مئی 2025 18:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) محکمہ انسانی حقوق حکومت سندھ اور ہمدرد یونیورسٹی کراچی کے اشتراک سے "طلبا کو بااختیار بنانا: UDHR اور بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی" کے عنوان سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس پروگرام میں طلبا کی کثیر تعداد ، فیکلٹی ممبران ، اور مختلف تعلیمی اور انسانی حقوق کے اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

پروگرام کا آغاز اسد اللہ لارک ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز ، ہمدرد یونیورسٹی نے اپنے استقبالیہ سے کیا۔ بعد ازان حکومت سندھ کے محکمہ انسانی حقوق کے ڈائریکٹر آغا فخر حسین نے تقریب سے خطاب کیا ۔ دونوں مقررین نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا خاص کر نوجوان خواتین کو ان کے بنیادی اور آئینی حقوق کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آگاہی اور مکالمے کے لئے پلیٹ فارم بنانے میں تعلیمی اداروں اور حکومت کے مابین شراکت کی اہمیت پر زور دیا۔ راجویر سنگھ سوڈھا وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق نے بطور مہمان خصوصی اپنے اختتامی خطاب میں حکومت سندھ کی معاشرے کے کمزور طبقوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے جاری کوششوں پر روشنی ڈالی گئی جس میں روادار اور حقوق پر مبنی معاشرے کی تعمیر میں محکمہ انسانی حقوق کے جامع کردار پر زور دیا گیا۔

ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسان نے وزیر اعلی ، سندھ کے معاون معاون راجویر سنگھ سوڈھا کے فعال کردار اور خصوصی اقدامات اور پروگرام کے معلوماتی اور دل چسپ ہونے کو سراہا۔ انہوں نے طلبا کی متعلقہ موضوع میں گہری دلچسپی کی بھی تعریف کی اور اسے نوجوانوں کی ترقی میں عوامی شعبے کی شمولیت کی ایک عمدہ مثال قرار دیا۔ اس موقع پر جمیل حسین جونجو (ای سی ٹیک) ، ڈاکٹر منیر موسی (ایس ایم آئی یو)، اقبال احمد ڈیتھو (چیئرپرسن ایس ایچ آر سی)، بیرسٹر ردا طاہر ، پروفیسر انجم آئی کیو آر اے یونیورسٹیاور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :