
کاٹی اور بی بی شہید بورڈ کے درمیان باہمی تعاون پر اتفاق
مشترکہ طور پر صنعتی تقاضوں کے مطابق ہنر مند افرادی قوت تیار کی جائیگی،جنید نقی، منور علی مٹھانی
جمعہ 9 مئی 2025 18:57
(جاری ہے)
سیکریٹری بورڈ منور علی مٹھانی نے مزید کہا کہ بی بی شہید بورڈ کا وژن ''ہنرمند اور مثبت نوجوان، پرامن، خوشحال اور مضبوط پاکستان'' کی عملی تعبیر ہے، نیم خواندہ اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار سے ہم آہنگ مہارتیں سکھا کر ان کی زندگی بدلنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کی ضروریات اور مستقبل کے منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنر مند افرادی قوت تیار کی جا رہی ہے تاکہ نہ صرف مقامی مارکیٹ بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستانی نوجوانوں کی کھپت بڑھائی جا سکے۔ اس مقصد کے لیے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان مضبوط روابط قائم کیے جا رہے ہیں۔ بورڈ کی کوشش ہے کہ تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم کی اہمیت کو نچلی سطح تک اجاگر کیا جائے تاکہ عوام میں شعور پیدا ہو۔اس سے قبل کاٹی کے صدر جنید نقی نے بورڈ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے صنعتوں کو ایسے ہنر مند نوجوانوں کی ضرورت ہے جو جدید تقاضوں پر پورا اترتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بی بی شہید بورڈ اور کاٹی کے درمیان اس تعاون سے صنعتی شعبے کو بڑی تقویت ملے گی اور مقامی نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔صدر کاٹی نے کہا کہ اپرینٹس شپ آرڈیننس 1962 اور اس کے قواعد و ضوابط 1966 پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور اسے موجودہ صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جائے۔سینئر نائب صدر اعجاز شیخ نے کہا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ اآف لیدر ڈویلپمنٹ موجود ہے جسے شہید بینظیر بورڈ کے تعاون کی ضرورت ہے جس میں لیدر کے شعبے سے وابستہ افراد کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جائے، کیونکہ لیدر انڈسٹری میں اس وقت کٹرز، اسٹچنگ اور پیٹرن تیار کرنے والے ہنر مند افراد کی قلت ہے۔ اس سلسلے میں ٹینرز ایسوسی ایشن اداروں سے مذکورہ شعبوں میں تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو روزگار کی یقین دہانی کراتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
آئی سی سی آئی-پی اے ایف ہسپتال کا بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق
-
ترسیلات زر میں اضافے سے 28 ارب ڈالر ٹریڈ ڈیفیسٹ ختم ہوا، میاں زاہد حسین
-
اوگرا نے جون 2025ء کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر کے قیمتوں میں کمی کر دی
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافہ
-
سعودی کمپنی آرامکو نے تیل و گیس کمپنی ''گو'' کے 40 فیصد حصص حاصل کرلئے
-
آٹو موبائلز کی فروخت میں مئی کے دوران 35 فیصد، جاری مالی سال میں 39 فیصد اضافہ ہوا،پاما
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 29روپے کلو کمی
-
زرمبادلہ کے ذخائر 167ملین ڈالر اضافے کے بعد 16.87ارب ڈالرہوگئے
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,000 روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی
-
ملکی معیشت کے استحکام کی جانب اہم قدم‘ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے "منرلز کمپلیکس" کا قیام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.