چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور روس کی وزارت ثقافت کے درمیان فلمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

جمعہ 9 مئی 2025 22:12

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2025ء) چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ماسکو کے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ہمراہ فلمی تعاون کے معاہدے پر دستخط اور دستاویز کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی۔ دونوں ممالک کے رہنماوں کی موجودگی میں، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی فلم انتظامیہ کے طور پر روسی فیڈریشن کی وزارت ثقافت کے درمیان 2030 سے پہلے فلم پروڈکشن میں تعاون کے ایکشن پلان" کا تبادلہ کیا۔

(جاری ہے)

ایکشن پلان میں دونوں ممالک کے درمیان فلم کے میدان میں مشترکہ پروڈکشن کے منصوبوں کو فروغ دینے، ایک دوسرے کی فلموں کو متعارف کرانے، ایک دوسرے کے فلمی فیسٹول کا انعقاد، فلم آرکائیوز کی مشترکہ حفاظت اور استعمال، اور "یوریشین فلم ایوارڈز" میں Oشرکت کے منصوبے شامل ہیں ۔ ایکشن پلان کا مقصد فلم کے ذریعے دونوں ممالک کی تہذیبوں کے درمیان باہمی تبادلے اور سیکھنے کے عمل کو فروغ دینا اور نئے دور میں چین اور روس کے درمیان جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی اعلی سطح کی ترقی کو برقرار رکھنے میں تعاون کرنا ہے۔ار رکھنے میں تعاون کرنا ہے۔