ِکاشتکاروں سے گندم خریداری ،حکومت پنجاب کی 100 ارب فنانسنگ پروگرام کی گائیڈ لائنز جاری

تمام آپریشنل فلور ملز اور فوڈ گرین لائسنس ہولڈرز 100 ارب بلاسود قرض کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے

جمعہ 9 مئی 2025 20:20

nلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2025ء) محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب گندم فنانسنگ پروگرام 2025 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، کاشتکاروں سے زیادہ سے زیادہ مقدار میں گندم خریداری کیلئے حکومت پنجاب نے 100 ارب فنانسنگ پروگرام کی گائیڈ لائنز جاری کیں،نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کی تمام آپریشنل فلور ملز اور فوڈ گرین لائسنس ہولڈرز 100 ارب بلاسود قرض کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے، 15 جون تک فلور ملرز اور گرین لائسنس ہولڈرز اس سہولت سے مستفید ہونے کیلئے درخواستیں متعلقہ بینکوں میں جمع کروا سکیں گے،ڈی جی فوڈ/کین کمشنر پنجاب اسپیشل فنانسنگ پروگرام کے تحت گندم خریداری ریکارڈ کی نگرانی کریں گے،گندم فنانسنگ پروگرام عملدرآمد کیلئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں 7 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے،وزیر زراعت ، معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری زراعت ،سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ اور ڈی جی فوڈ/ کین کمشنر پنجاب ممبران ہوں گے۔

(جاری ہے)

حکومتی فنانسنگ پالیسی سے مارکیٹ میں گندم خریداری مہم میں تیزی اور قیمت مزید بڑھنے کا رجحان پیدا ہوگا۔