ًڈپٹی کمشنر استامحمد کا امتحانی مراکز کا دورہ، نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ

جمعہ 9 مئی 2025 21:05

ض*اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر استامحمد کا امتحانی مراکز کا دورہ، نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی تعلیمی میدان میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر امتحانی مراکز کا دورہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں آج انہوں نے گورنمنٹ گرلز کالج میں قائم ایف اے اور ایف ایس سی کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور وہاں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا.ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عملے اور منتظمین کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ نقل کی روک تھام کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نقل کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.انہوں نے بورڈ انتظامیہ کی جانب سے تعینات عملے پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں اور محکمے کی جانب سے دی گئی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں، تاکہ نقل جیسی لعنت کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو عوامی و تعلیمی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے اور اسے تعلیمی نظام میں بہتری کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :