گودی میڈیا کی جھوٹ پر مبنی رپورٹنگ ،بھارتی صحافیوں کی اپنے کی میڈیا اداروں شدید تنقید

یہ جنگ ریٹنگ یا ٹی آر پی کی نہیں ،میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے،عوام کو صحیح اور حقائق پر مبنی معلومات فراہم کریں، بھارتی صحافی

جمعہ 9 مئی 2025 21:35

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے، فریب اور افواہوں کے طوفان کے بعد بھارتی میڈیا پر خود بھارت کے اندر سے ہی تنقید شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق متعدد بھارتی صحافیوں نے اپنے ہی میڈیا اداروں کی پاکستان کے خلاف جھوٹ پر مبنی رپورٹنگ اور غلط خبروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ریٹنگ یا ٹی آر پی کی جنگ نہیں ،میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا جنگ کو ایک تفریح یا فنکشن کے طور پر نہیں چلا سکتا۔ایک سینئر صحافی نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاسوشل میڈیا پر جنگی ماحول پیدا کرنے والے نام نہاد جنگجوؤں کو واپس اپنے بنکروں میں جانا چاہیے۔صحافیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا ادارے ہوش کے ناخن لیں اور اس حساس وقت میں عوام کو صحیح اور حقائق پر مبنی معلومات فراہم کریں۔