لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز نے متعددایس ایچ او ز،چوکی انچارجز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

جمعہ 9 مئی 2025 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران نے پروموشن کورس پر جانے والے افسران کی جگہ نئے ایس ایچ او زاورانچارج چوکی تعینات کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی جناح ہسپتال سب انسپکٹر محمد سرور، انچارج چوکی ایل بلاک نواب ٹاون سب انسپکٹر نجف علی، انچارج چوکی پنجاب کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی ستوکتلہ سب انسپکٹر رضوان اصغراورانچارج چوکی راجہ مارکیٹ سب انسپکٹر سید امیش علی کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

اسی طرح سب انسپکٹر عدیل انجم گلشن راوی سے ایس ایچ او ہنجروال، سب انسپکٹر اسد بشیر ہڈیارہ سے ایس ایچ او گلشن راوی، انچارج چوکی کرول گجرپورہ سب انسپکٹر حافظ شجاع اللہ ایس ایچ او ہڈیارہ، پولیس لائنز سے سب انسپکٹر کامران تصدق انچارج چوکی کرول گجرپورہ، سب انسپکٹر فیصل ندیم غازی آباد سے ایس ایچ او غالب مارکیٹ، پولیس لائنز سے سب انسپکٹر افتخار عالم ایس ایچ او غازی آباد، تھانہ غالب مارکیٹ سے سب انسپکٹر علی زیب دستگیر ایس ایچ او مصری شاہ، انسپکٹر خالد محمود شیراکوٹ سے ایس ایچ او مزنگ،انسپکٹر رفیع اللہ خان نواں کوٹ سے ایس ایچ او شیراکوٹ،پولیس لائنز سے انسپکٹر فاروق اعظم ایس ایچ او نواں کوٹ، انسپکٹر علی ذوہیب مقبول ایس ایچ او رنگ محل،انسپکٹرمحمد رضا ڈیفنس سی سے ایس ایچ او چوہنگ، انچارج چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ سب انسپکٹر سہیل لیاقت ایس ایچ او ملت پارک، تھانہ مصری شاہ سے سب انسپکٹر محمد رضوان انچارج چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ، تھانہ ہیئر سے سب انسپکٹر شبیر احمد انچارج چوکی جناح ہسپتال،تھانہ رائیونڈ سٹی سے سب انسپکٹر غلام مصطفی انچارج چوکی ایل بلاک نواب ٹاون، تھانہ لٹن روڈ سے سب انسپکٹر قیصر ندیم انچارج چوکی (پی سی ایچ ایس )ستوکتلہ اور تھانہ شمالی چھاونی سے سب انسپکٹر تحسین طاہر انچارج چوکی راجہ مارکیٹ گارڈن ٹاون تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او رنگ محل سب انسپکٹر حافظ طیب فاروق، ایس ایچ او ہنجروال سب انسپکٹر عظیم انور، ایس ایچ او غالب مارکیٹ سب انسپکٹر خضر حیات، ایس ایچ او مصری شاہ سب انسپکٹر حماد حسین، ایس ایچ او مزنگ سب انسپکٹر احسن اقبال اور ایس ایچ او چوہنگ سب انسپکٹر ذوالقرنین کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس ایچ او ز کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔