Live Updates

موجودہ صورتحال کے پیش نظر مردوں کا ڈومیسٹک کرکٹ ایونٹس ملتوی

ہفتہ 10 مئی 2025 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ کے جاری ایونٹس کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ-II، ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ اور انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19ون ڈے ٹورنامنٹ کو تاحکم ثانی موخر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ تمام ٹورنامنٹس اسی مرحلے سے دوبارہ شروع کئے جائیں گے جہاں سے انہیں روکا گیا اور نئے شیڈول کا اعلان حالات بہتر ہونے پر کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ان ایونٹس میں ملک بھر سے درجنوں ٹیمیں شرکت کر رہی تھیں اور مقابلے مختلف شہروں میں جاری تھے۔ بورڈ نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اس فیصلے کو ناگزیر قرار دیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات