Live Updates

عازمین حج کیلئے مثالی خدمات کو یقینی بنایا گیا ہے،ذوالفقارخان

ہفتہ 10 مئی 2025 16:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) مکہ مکرمہ کے لئے حج کوآرڈینیٹر ذوالفقار خان نے یقین دلایا ہے کہ عازمین حج کے لیے مثالی خدمات فراہم کرنے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کوآرڈینیٹر ذوالفقار خان نے ہفتہ کو ریڈیو پاکستان کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ عازمین حج کے لیے ہر طرح کی سہولیات، صحت بخش کھانے، معیاری طبی دیکھ بھال ، عرفات، مزدلفہ اور جمرات کے لیے منظم نیویگیشن کی ضمانت دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دیا کہعازمین حج کا کی سہولیات ہماری اولین ترجیح ہے، کیمپوں میں مکمل ایئر کنڈیشننگ اور ورسٹائل صوفہ بستر موجود ہیں جو بیٹھنے اور سونے کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ مزید برآں سامان کو محفوظ طریقے سے رکھنے کے لیے ایلیویٹڈ اسٹوریج ریک بھی نصب کیے گئے ہیں۔مستقبل کے حوالہ سے ذوالفقار خان نے کیمپوں میں اسٹریٹ نمبرنگ متعارف کرانے اور موجودہ QR کوڈ سسٹم میں روٹ گائیڈنس کی خصوصیات کو شامل کرنے کی بھی سفارش کی۔ ماضی کے طریقوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا حج انتظامیہ کی نئی حکمت عملی کے تحت فلاحی عملے کے لیے مزید وسیع اور تفصیلی تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات