سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں اتوار تک بارش کا امکان

ہفتہ 10 مئی 2025 16:19

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے ملک کے بیشتر علاقوں میں اتوار تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں درمیانے درجے سے تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری، سیلاب اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس سے طائف، میسان، المویہ، تربہ، الخرمہ اور رانیہ کے علاقے متاثر ہوں گے۔ریاض میں بھی ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش، سیلاب، ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔