میر حسن خان شہلیانی کی قیادت میں زمینداروں کا ایکسئین کھیرتھر کینال کی غلط پالیسیوں اور ان کے تبادلے کے لیے ایکسئین آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا

ہفتہ 10 مئی 2025 20:15

ًوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2025ء) میر حسن خان شہلیانی کی قیادت میں زمینداروں کا ایکسئین کھیرتھر کینال کی غلط پالیسیوں اور ان کے تبادلے کے لیے ایکسئین آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا اس موقع پر میر حسن خان شہلیانی علی بخش خان جمالی میر خان جمالی خالد خان جمالی محبوب علی ترین نے شرکا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکس ای این کھیرتھر کینال نے ریگولیٹر پر بیڈ لیول کو توڑ کر علاقے کے لوگوں کا مستقبل تباہ کردیا ہے کام کے وقت کسی بھی زمیندار کو اعتماد میں نہیں لیا گیا کیونکہ ایکس ای این کو کرپشن کرنی تھی اور سوچے سمجھے سازش کے تحت علاقے کو تباہ کرنا تھا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حق کے لیے دھرنا دیئے ہوئے ہیں اور صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس چیز کا نوٹس لے اور ایکسئین کو تبادلہ کر کے اس معاملے کی انکوائری کرے کیونکہ بیڈ لیول کو بگاڑنا علاقے کے لوگوں سے ان کے روٹی چھینے کے برابر ہے ہمارا دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک کرپٹ ایکسئین کا تبادلہ نہیں ہوگادھرنے کے شرکا سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے میر گوہر خان شہلیانی گودھا خان ہجوانی میر عبدالستار خان عمرانی محمد رحیم بنگلزئی صوفی خاوند بخش چنہ نیاز احمد عمرانی احسان جمالی محمد عثمان عمرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے زمیندار بھائیوں کے ساتھ ہیں کیونکہ ہمارا علاقہ زرعی علاقہ ہے ایکسئین نے ایک پلان کے تحت پرانے دور کے بنے ہوئے ریگولیٹر کو توڑ دیا جس سے صاف ظاہر ہے اس نے علاقے سے بدنیتی کی ہے لہذا صوبائی حکومت زمینداروں کو مطالبات کو تسلیم کرے اور ایکسئین کا تبادلہ کرے