دبئی میں ویئر ہاوس سے دوائیں چرانے والا گروہ گرفتار

گرفتارگروہ نے ایک لاکھ 23 ہزار درھم کی دوائیں وقتا فوقتا چوری کیں،کرنل علی العور

اتوار 11 مئی 2025 11:35

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)دبئی کے علاقے الرفاعہ کی پولیس نے ویئرہاوس سے دواوں کی چوری کا کیس حل کرلیا جو وقتا فوقتا چوری کی گئی تھیں مگر مالک اس سے لاعلم تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق الرفاعہ سٹیشن کے ذمہ دار کرنل علی العور نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا پولیس کو چوری کی واردات کا اچانک علم ہوا۔پولیس ٹیم حسب معمول علاقے کے گشت پر تھی کہ چند افراد کو ایک جگہ مشکوک حالت میں دیکھا جس پر ان کی نگرانی کی۔

(جاری ہے)

اہلکاروں نے مشکوک افراد کے پاس بڑی تعداد میں دوائیں دیکھیں ، ان سے دریافت کیا تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔مشکوک افراد کو تفتیش کیلیے پولیس سٹیشن بھیجا گیا۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ دوائیں ایک ویئرہاوس سے چوری کی ہیں جسے وہ فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔پولیس نے جب ویئر ہاوس کے مالک سے رابطہ کیا تو چوری کی واردات کے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے ملازمین سے استفسار کیا مگر وہ بھی لاعلم تھے۔جب سی سی کیمروں کی ریکارڈنگ دیکھی گئی تو اسے معلوم ہوا چند افراد رات کی تاریکی میں انتہائی مہارت سے ویئرہاوس میں داخل ہوئے اور چوری کرکے نکل گئے۔ویئرہاوس کے ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ ایک لاکھ 23 ہزار درھم کی دوائیں وقتا فوقتا چوری کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :