Live Updates

تاجر برادری پاک فوج کو بھارت کے خلاف جنگ میں عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہے، شاہد عمران

اتوار 11 مئی 2025 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) جنوبی پنجاب کی تاجر برادری نے پاک فوج کو بھارت کے خلاف جنگ میں عظیم الشان کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں ایک بیان میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی علاقائی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے مسلح افواج کی بہادری اور آپریشنل مہارت کو سراہتے ہوئے اس فتح کو قومی سلامتی کے لیے ایک عظیم لمحہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے نہ صرف قوم کے عزم اور حوصلے کو تقویت ملی ہے بلکہ خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کے لیے ایک محفوظ ماحول بھی پیدا ہوا ہے کیونکہ مضبوط دفاعی صلاحیت غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور محفوظ پاکستان ہی خوشحال پاکستان ہو سکتا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات