Live Updates

پاکستان کی سرزمین پر کسی قسم کی مداخلت یا تخریب کاری کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،بشارت خان مغل

افواجِ پاکستان نے اپنے جذبے، پیشہ ورانہ صلاحیت، عزم اور قربانی سے ثابت کر دیا کہ وہ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں

اتوار 11 مئی 2025 14:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)ممبر ضلع کونسل یونین کونسل انوار شریف حلقہ لچھراٹ بشارت خان مغل نے افواجِ پاکستان کو حالیہ کامیاب آپریشن پرچیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمدبابر، ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد، 10کور کمانڈر لفٹینٹ جنرل شاہد امتیاز کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارنامہ نہ صرف دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دینے کا عملی ثبوت ہے بلکہ اس بات کا بھی اعلان ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر کسی قسم کی مداخلت یا تخریب کاری کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ایک بار پھر اپنے جذبے، پیشہ ورانہ صلاحیت، عزم اور قربانی سے ثابت کر دیا کہ وہ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، بشارت خان مغل نے کہا کہ حالیہ کارروائی پاکستان کے دفاعی نظام کی مضبوطی اور قومی سلامتی کی گہری بصیرت کی مظہر ہے، اور پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر، ان کے سہولت کار اور ان کے پیچھے کھڑی قوتیں یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ پاکستان نہ صرف دفاعی طور پر مستحکم ہے بلکہ اس کی افواج ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، بشارت خان مغل نے اس موقع پر ان سپاہیوں اور افسران کو سلام پیش کیا جنہوں نے اس آپریشن میں جرات و بہادری کی نئی تاریخ رقم کی، انہوں نے کہا کہ دشمن کی جانب سے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تمام کوششیں افواجِ پاکستان اور پاکستانی قوم کے اتحاد کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوں گی، بشارت خان مغل نے کہا کہ دشمن کی طرف سے کی جانے والی پروپیگنڈہ مہم، سازشیں، سوشل میڈیا پر جھوٹے بیانیے اور سرحدوں پر اشتعال انگیز حرکات دراصل اس کی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے قومی وقار، خودمختاری اور سلامتی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اگر دشمن نے کسی بھی جارحیت کا ارتکاب کیا تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، بشارت خان مغل نے عالمی برادری کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دنیا واقعی امن کی داعی ہے تو اسے چاہیے کہ وہ پاکستان کے خلاف ہونے والی منظم سازشوں کا نوٹس لے اور دشمن قوتوں کو بے نقاب کرے جو جنوبی ایشیا کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے مگر کمزوری کسی صورت نہیں، بشارت خان مغل نے کہا کہ دشمن کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز رویہ، داخلی انتشار پیدا کرنے کی کوششیں اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے لیے چلائی جانے والی مہمات کا توڑ صرف افواجِ پاکستان نے نہیں بلکہ پوری قوم نے متحد ہو کر کیا ہے، اور یہ اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، انہوں نے کہا کہ قوم کو افواجِ پاکستان پر فخر ہے جو ہر میدان میں دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہیں، بشارت خان مغل نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، ریاستی بیانیے کا دفاع کریں اور دشمن کی جھوٹی معلومات اور نفسیاتی حربوں کا شکار نہ ہوں، انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان پاکستان کا اصل محافظ ہے اور جب وہ شعور، حب الوطنی اور اتحاد سے لیس ہوتا ہے تو کوئی دشمن اسے شکست نہیں دے سکتا، انہوں نے حکومت پاکستان، وزارت دفاع اور تمام متعلقہ اداروں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت حکمت عملی، ہم آہنگی اور ہنگامی ردعمل نے دشمن کے خواب چکنا چور کر دیے ہیں، بشارت خان مغل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے وطن کی خاطر جان دینے کو تیار ہے، اور جب تک ایک بھی محب وطن شہری زندہ ہے، اس ملک کی طرف اٹھنے والی ہر ناپاک نظر کو توڑا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ پاکستانی قوم ہر آزمائش سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھری ہے، بشارت خان مغل نے کہا کہ ہمارا دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتا ہے مگر ہمیں اپنے قومی مفادات، نظریاتی اساس اور دفاعی اداروں کے ساتھ وفاداری کے ذریعے اس تقسیم کو ناکام بنانا ہے،
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات