پشاور تھانہ مچنی گیٹ پولیس کی لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی، خاتون سمیت چار رکنی گینگ گرفتار

اتوار 11 مئی 2025 15:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) پشاور پولیس نے ضلع بھر میں سٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی ورسک ڈویژن انعام جان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ مدثر حیات نے اہم کارروائی کے دوران سواریوں کی روپ میں راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو بے نقاب کردیا جبکہ ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق منظم سنیچرز، کار لفٹر اور چور گروہ سے ہے جوکہ سواریوں کے روپ میں راہزنی، چوری سمیت رکشہ چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں جن کو جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران سراغ لگا کر گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے چھینا گیا آٹو رکشہ اور رکشہ بیچنے کے عوض حاصل شدہ رقم تین لاکھ روپے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :