وحدت کالونی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا

اتوار 11 مئی 2025 16:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی کی خصوصی کاوشوں اور پی ایس ڈی پی فنڈز کی بدولت وحدت کالونی میں ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ جاری منصوبوں میں گلیوں میں ٹف ٹائلز کی تنصیب، سیوریج لائنوں کی مرمت و تنصیب اور سٹریٹ گیٹس کی تنصیب شامل ہے، جس سے علاقے کی مجموعی حالت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے بیبرگ خان مینگل نے سائٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام کام مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔اہلیانِ وحدت کالونی نے میر لیاقت علی لہڑی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی دلچسپی سے علاقے میں جو ترقیاتی سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں، وہ دیرینہ مسائل کا عملی حل ہیں۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی طرح عوامی مسائل کو ترجیح دی جائے گی۔