سیالکوٹ، بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو بھائی شدید زخمی ہو گئے،،ہسپتال منتقل

اتوار 11 مئی 2025 19:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) سیالکوٹ میں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ ڈسکہ سے سیالکوٹ جاتے ہوئے موترہ سٹاپ کے قریب اس وقت پیش آیا جب راجہ بس نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔

(جاری ہے)

بس کی موٹر سائکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو بھائی شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 22سالہ سائل خان اور 24سالہ عقیل خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :