گوادر کے پولیس اہلکار محمد خماری کی یاد میں شمع روشن کی گئی

پیر 12 مئی 2025 02:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) گوادر میں دہشت گردوں کے حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر پولیس اہلکار محمد خماری کی جرأت و قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے شہید کی یاد میں شمع روشن کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے شہید کی بہادری کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سپاہی محمد خماری نے جان کی قربانی دے کر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جس سے پولیس فورس کا مورال بلند ہوا۔

متعلقہ عنوان :