متحدہ عرب امارات میں سوڈانی شہریوں کو اقامہ اور ویزا جرمانے سے استثنی دینے کا اعلان

پیر 12 مئی 2025 14:39

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)متحدہ عرب امارات نے سوڈانی شہریوں کو اقامے یا ویزے کے واجب الاد جرمانے کی ادائیگی سے استثنی دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شہریت، شناخت، کسٹمز، پورٹ سکیورٹی کا کہنا تھاکہ یہ فیصلہ امارات کے برادر ملکوں کی مدد اور بحرانوں کے دوران انسانی امداد کی فراہمی کے عزم سے مطابقت رکھتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ 19 مئی سے نافذ العمل ہوگا اور 2025 کے اختتام تک برقرار رہے گا۔ایسے سوڈانی شہری جن پر جرمانے ہیں وہ اپنی حیثیت کو باقاعدہ بنا سکتے ہیں۔ اتھارٹی کے سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے تجدید کی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ کوئی بھی جرمانہ معاف کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :